شام میں امریکی فوجیوں کی ہتھیاروں کے ساتھ واپسی
Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
شام سے فوجی انخلا کے بارے میں امریکی دعوے کے باوجود انسانی حقوق کے نگراں شامی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جنگی ہتھیاروں کے درجنوں ٹرکوں اور گاڑیوں کے ساتھ سیکڑوں امریکی فوجی شام میں داخل ہوئے ہیں۔
شام کے اس مرکزکے مطابق جمعرات کی شب سیکڑوں کی تعداد میں امریکی فوجی، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے ڈھائی سو ٹرکوں کے ساتھ شام کے صوبوں حلب، رقہ اور الحسکہ میں داخل ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کے نگراں شامی مرکز کا کہنا ہے کہ امریکہ کے یہ اسلحے، عین العرب سمیت مختلف فوجی اڈوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
اس مرکز نے گیارہ جنوری کو بھی رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ، جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ساتھ شام میں داخل ہونے کے بعد حلب کے شہر رقہ میں الجبلیہ فوجی اڈے پہنچا ہے۔
ٹیگس