شام میں امریکی قابضوں پر حملوں میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔
امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے کئی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو تب تک نیند نہیں آتی جب تک وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں زمین پر موجود انسانوں کا خون نہیں بہا لیتے۔
صہیونی حکام کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے سے بوکھلائے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے عراقی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری تبدیلیوں کے دوران ایران اور عراق کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
آج صبح امریکی- برطانوی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں صنعا، عمران اور حدیدہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب ابومہدی المہندس کی 5 ویں برسی آج ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں منائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
خبر رساں ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ ترین فضائی حملے کی خبر ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خود ایٹم بم گرانے والا امریکا ہماری میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے۔