ایران جاپان تعلقات کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i344041-ایران_جاپان_تعلقات_کے_فروغ_پر_تاکید
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے ٹوکیو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران جاپان تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے ٹوکیو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے اسپیکر اور چاپان کے وزیراعظم نے تہران اور ٹوکیو کے درمیان نوے سالہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔
 ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے اس سے پہلے ایران چاپان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ کی شی دا سے بھی ملاقات اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
 اس موقع پر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تمام شعبوں میں ایران جاپان کے تعلقات کی تقویت کو ضروری قرار دیا۔
 واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی جاپانی سینیٹ کے چیرمین چوئ چی داتہ کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔