دہلی میں اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کی آج ہونے والی میٹنگ ملتوی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i458016-دہلی_میں_اپوزیشن_اتحاد_انڈیا_بلاک_کی_آج_ہونے_والی_میٹنگ_ملتوی
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے اپوزیشن "انڈیا اتحاد" کی ایک اہم میٹنگ دہلی میں ہونے والی تھی جو ملتوی کردی گئی ہے۔
(last modified 2026-10-22T14:12:12+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • دہلی میں اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کی آج ہونے والی میٹنگ ملتوی

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے اپوزیشن "انڈیا اتحاد" کی ایک اہم میٹنگ دہلی میں ہونے والی تھی جو ملتوی کردی گئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: اطلاعات کے مطابق انڈیا بلاک میں شامل پارٹیاں جمعرات کی شام ایک ورچوئل میٹنگ کرنے والی تھیں اور یہ میٹنگ بہت اہم مانی جا رہی تھی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں مبینہ ووٹ چوری کے معاملے پر احتجاجی مظاہروں کی حکمت عملی اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

'انڈیا' اتحاد کے رہنماؤں کو اس میٹنگ میں احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے، یکم نومبر کی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور مبینہ 'ووٹ چوری' کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کے طریقوں پر بھی غور و خوض کرنا تھا۔

اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ اب آئندہ میٹنگ کب اور کہاں ہوگی؟

خبروں میں بتایا گیا کہ یہ میٹنگ انتہائی اہم ہے کیونکہ سیاسی حلقوں میں اس بارے میں باتیں ہو رہی ہیں کہ حکومت خواتین کے ریزرویشن قانون کو جلد نافذ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا سکتی ہے۔ اس خصوصی میٹنگ میں حد بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel