دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کی گولہ باری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i347022-دہشت_گردوں_کے_ٹھکانوں_پر_شامی_فوج_کی_گولہ_باری
شامی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کی گولہ باری

شامی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ ریف کے دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج نے دشت الغاب کے علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
شامی فوج نے دیہی ادلب کے علاقے میں بھی گولہ باری کر کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
شام پچھلے سات برس سے امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں سے برسر پیکار ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
شامی حکومت نے دوست ملکوں اور مزاحمتی تنظیموں کے تعاون سے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور دہشت گرد شمالی شام کے تھوڑے سے علاقے میں محدود ہو کے رہ گئے ہیں۔