افغانستان میں فورسز اور طالبان کے مابین تصادم، 36 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i348277-افغانستان_میں_فورسز_اور_طالبان_کے_مابین_تصادم_36_ہلاک
افغانستان میں فوج اور طالبان کے مابین تصادم میں 36افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فورسز اور طالبان کے مابین تصادم، 36 ہلاک

افغانستان میں فوج اور طالبان کے مابین تصادم میں 36افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین ہوئے پرتشدد تصادم میں چار شہریوں سمیت 36 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارک زئی کا کہنا ہے کہ افغان فوج نے اتوار کی صبح جنوبی قندھار صوبہ کے معروف اور شورابک اضلاع میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملے کئے جن میں 16طالبان مارے گئے۔