امریکہ اور اسرائیل، مشرق وسطی میں کشیدگی کا ذمہ دار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i349395-امریکہ_اور_اسرائیل_مشرق_وسطی_میں_کشیدگی_کا_ذمہ_دار
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل، مشرق وسطی میں کشیدگی کا ذمہ دار

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔

رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے یا کوبیش کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں، جس کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کے سلسلے میں سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین  پر ایمان اور اس سے محبت رکھنے والے افراد امریکہ اور اسرائیل کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔