شامی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
شمالی اور شمال مغربی حماہ کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیوں مین چودہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے ان علاقوں میں کہ جہاں کشیدگی کم کئے جانے کے بارے میں مفاہمت ہوئی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے جاری جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں شمالی حماہ کے مضافات میں الطامنہ کے علاقے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں نے عملی طور پر ہونے والے اپنے جانی و مالی نقصانات کی تلافی کے لئے شمالی حماہ کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے العزی گروہ کا ہیڈکوارٹر اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور ان دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تین قصبوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔