ایرانی بحریہ نے دشمن کا ایک اور ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458846-ایرانی_بحریہ_نے_دشمن_کا_ایک_اور_ایم_کیو_1_ڈرون_مار_گرایا
ایرانی بحریہ نے نئے دفاعی نظام کے ذریعے دشمن کے ایک اور "ایم کیو-1" ڈرون کو کوہستک کے علاقے (سریک ساحل) میں مار گرایا۔
(last modified 2026-11-13T14:11:35+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ نے دشمن کا ایک اور ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا

ایرانی بحریہ نے نئے دفاعی نظام کے ذریعے دشمن کے ایک اور "ایم کیو-1" ڈرون کو کوہستک کے علاقے (سریک ساحل) میں مار گرایا۔

سحرنیو/ایران: ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق، چند گھنٹے قبل، امریکہ کے ایک "ایم کیو-1" ڈرون کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نئے دفاعی نظام اور کوہستک کے علاقے (سریک ساحل) میں ملک کے مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے مربوط نیٹ ورک کے ذریعے کامیابی سے روک کر مار گرایا گیا۔

بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی ارضی سالمیت اور آبی سرحدوں کے دفاع نیز قومی مفادات کے تحفظ میں ایک لمحے کی بھی کوتاہی نہیں کریں گی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel