امام محمد باقر (ع) کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353137-امام_محمد_باقر_(ع)_کی_شب_شہادت_ایران_اسلامی_سوگوار
فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سراپا سوگوار و عزادار ہے جبکہ ایران سمیت دنیا کے گوشہ وکنار میں اس موقع پر مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • امام محمد باقر (ع) کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار

فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سراپا سوگوار و عزادار ہے جبکہ ایران سمیت دنیا کے گوشہ وکنار میں اس موقع پر مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں۔حضرت باقرالعلوم کی شب شہادت پر مجالس غم کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ ھائے مطہر میں منعقد ہوئے ہیں جہاں سوگواروں اور عزاداروں کی بڑی تعداد اس امام ھمام کی مظلومانہ شہادت پر اشک غم بہا کر ان عظیم ہستیوں کو پرسہ دے رہی ہے۔ عراق پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ امام محمد باقر علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے مجالس و نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔