یمن: سربراہِ انصاراللہ کے بھائی کے قاتل گرفتار کر لئے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353239-یمن_سربراہِ_انصاراللہ_کے_بھائی_کے_قاتل_گرفتار_کر_لئے_گئے
یمن کے انٹیلی جینس اداروں نے خبر دی ہے کہ عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی کا قتل کرنے والے گروہ کے بیشتر عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • یمن: سربراہِ انصاراللہ کے بھائی کے قاتل گرفتار کر لئے گئے

یمن کے انٹیلی جینس اداروں نے خبر دی ہے کہ عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی کا قتل کرنے والے گروہ کے بیشتر عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔

یمن کی قومی حکومت کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ بعض عناصر نے جمعے کے روز یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی کو شہید کر دیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد یمن کے انٹیلی جینس اداروں نے تحریک انصاراللہ کے سربراہ کے بھائی ابراہیم بدرالدین الحوثی کا قتل کرنے والے گروہ کے بیشتر عناصر کا پتہ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

سعودی عرب کی وزارت انٹیلیجینس سے وابستہ یہ عناصر یمن کے سابق معدوم ڈکٹیٹر کی حکومت میں شامل رہے ایک عہدیدار کی نگرانی میں کام کر رہے تھے۔