Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • کابل میں شادی کی تقریب  میں خودکش دھماکہ 140 جاں بحق وزخمی

ذرائع کے مطابق دھماکہ مغربی کابل میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے خودکش دھماکے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی ہے۔

افغان حکام نے ابتدائی طور پر 20 افراد کے جاں بحق اور 45 کے زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے  جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

ٹیگس