پاکستان: سیکورٹی فورسز نے وانا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454058-پاکستان_سیکورٹی_فورسز_نے_وانا_میں_دہشت_گردی_کا_بڑا_منصوبہ_ناکام_بنادیا
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا صوبے کے علاقے وانا میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
(last modified 2026-07-18T14:00:09+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکورٹی فورسز نے وانا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا صوبے کے علاقے وانا میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی گئی۔ گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد ممکنہ طور پر دہشت گردانہ حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل 3 دن نگرانی کی گئی اور آبادی سے دور جانے پر اسے نشانہ بنایا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئی جبکہ ایک غیرملکی دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ادھر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچایا، سیکورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل کو حملے سے قبل تباہ کیا۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel