کابل کے قریب شدید لڑائی
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب عوامی تحریک اور طالبان کے درمیان شدید لڑائیوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
کابل سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ افغان پارلیمنٹ میں وردک شہر کے رکن نے بتایا ہے کہ اس وقت کابل کے قریب واقع شہر جلریز میں عوامی تحریک اور طالبان کے درمیان شدید شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ جلریز شہر کابل سے پینتیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وردک سے افغان پارلیمنٹ کے رکن مہدی راسخ کا کہنا ہے کہ افغان فوج اور پولیس لڑائیوں کے مقامات سے دور چلی گئی ہیں اور اب صرف عوامی تحریک کے افراد ہی طالبان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
مذکورہ افغان رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ جلریز شہر کا طالبان نے پوری طرح سے محاصرہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑائیوں کے علاقے سے سیکڑوں خاندان محفوظ مقامات کی جانب فرار کرگئے ہیں۔ یہ بھی خبر ہے کہ طالبان نے جلریز شہر میں افغان فوجیوں کی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور سرچشمہ علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں اور انہوں نے اس علاقے میں بھی کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ان لڑائیوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ٹیگس