اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے سرنگوں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354007-اسرائیل_کے_2_ڈرون_طیارے_سرنگوں
حزب اللہ لبنان نے بیروت کے اطراف میں اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے تباہ کردیئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  •  اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے سرنگوں

حزب اللہ لبنان نے بیروت کے اطراف میں اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے تباہ کردیئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی انقلابی اور عوامی تحریک حزب اللہ کے ایک اعلی اہلکار نےکہا ہے کہ بیروت کے اطراف میں اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے تباہ کر دی‏ے گئے۔

حزب اللہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ  دونوں ڈرون طیارے بیروت کے ضاحیہ علاقہ میں تباہ ہوئے۔

اسرائیل کے ڈرون طیاروں نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کے فورا بعد لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔