غزہ پر صیہونی ڈرون کی بمباری
Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی کے مشرقی اور شمالی علاقوں پر پانچ بار بمباری کی۔ان حملوں کے بعد غزہ میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ منظر پر نہیں آئی ہے۔صیہونی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے غزہ پٹی سے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی جانب پانچ راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔صیہونی حکومت کے جنگی جہازوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپخانوں نے حالیہ ہفتوں میں غزہ پٹی پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ صیہونی حکومت کے یہ حملے ہمیشہ ہی بے بنیاد دعؤوں سے کئے جاتے ہیں۔ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت، سن دوہزار سات سے غزہ پٹی کے علاقے کا شدید محاصرہ کئے ہوئے ہے اور اس علاقے میں بنیادی ضرورت کے سامان حتی دوائیں بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔