امارات اپنے عوام کو جمہوری حقوق دے، انصار اللہ یمن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354740-امارات_اپنے_عوام_کو_جمہوری_حقوق_دے_انصار_اللہ_یمن
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے بجائے اپنی قوم کو جمہوری حقوق دے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • امارات اپنے عوام  کو جمہوری حقوق دے، انصار اللہ یمن

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے بجائے اپنی قوم کو جمہوری حقوق دے۔

 یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نےکہا کہ متحدہ عرب امارات کا دعوی ہے کہ اس نے یمن میں آزادی کے لئے حملہ کیا ہے تاہم اس نے اپنی قوم کو آزادی اور آزادانہ انتخابات کے بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے۔ 
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ صوبہ حجہ کے دو علاقوں حرض اور حیران  میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں کی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے نو افراد ہلاک ہوگئے- 
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مارچ دوہزار پندرہ سےغریب عرب ملک یمن پر حملے کر رہے ہیں جس میں اب تک اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے اور عوام کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کے باعث جارح سعودی اتحاد کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔