اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i356565-اربعین_حسینی_کے_زائرین_کی_تعداد_18_ملین_سے_تجاوز
اس سال عراق میں اربعین حسینی کے جلوس عزا میں شرکت کے لیے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کرگئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  •  اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز

اس سال عراق میں اربعین حسینی کے جلوس عزا میں شرکت کے لیے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کرگئی۔

ارنا  کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال چہلم  حضرت امام حسین (ع) کے لیے 18 ملین سے زائد زائرین کربلائے معلی پہنچے۔ 18 ملین میں سے تقریبا پانچ ملین غیر ملکی زائرین ہیں جو دوسرے ممالک خاص طور پر ایران سے آئے ہیں اوراب تک ۵ ۳ لاکھ  ایرانی زائرین نے اربعین کے مراسم میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 ملین زائرین نے اربعین کے مراسم میں شرکت کی تھی۔