بغدادی کی ہلاکت کا دعوی اور اس کا گھر + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i356932-بغدادی_کی_ہلاکت_کا_دعوی_اور_اس_کا_گھر_ویڈیو
امریکی صدر ٹرمپ نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام کے صوبہ ادلب میں امریکہ کے خصوصی فوجی دستے نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کردیا۔ 
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran

امریکی صدر ٹرمپ نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام کے صوبہ ادلب میں امریکہ کے خصوصی فوجی دستے نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کردیا۔ 

ابوبکر البغدادی پہلی بار سن دو ہزار چودہ میں عراقی شہر موصل میں منظر عام پر آیا تھا جبکہ آخری بار اگست سن دوہزار انیس میں ایک آڈیو ٹیپ وائرل ہوا تھا جس کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا یہ داعش کے سرغنہ کا پیغام ہے۔ 

ابوبکر البغدادی کی سرکردگی میں قائم بدنام زمانہ داعشی دہشت گرد گروہ نے امریکہ، سعودی عرب، اور اسرائیل کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ اور لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔