ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
Oct ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پرعلاقے کی تازہ ترین صورت حال اور سفارت کاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے، جو او آئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بغداد گئے ہوئے ہیں، آج اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں دوجانبہ امور کے ساتھ ہی مغربی ایشیا کے حالات کا بھی جائزہ لیا گیا اور کشیدگی ميں کمی، امن و ثبات کے قیام اور سفارت کاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس