درجنوں داعشیوں نے افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
درجنوں داعشی عناصر نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کو افغان فوجیوں کے حوالے کردیا ہے۔
ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ باسٹھ داعشی عناصر نے آچین ضلع میں جاری فوجی آپریشن کے دوران افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے داعشیوں میں تیس پاکستانی اور دو ترک شہری بھی شامل ہیں۔
پچھلے چند ہفتے کے دوران تقریبا سات سو کے قریب داعشی عناصر نے صوبہ ننگرہار میں خود کو افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔گزشتہ ہفتے افغانستان کے صدر نے صوبہ ننگرہار کے دورے اور اس صوبے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کی تباہی کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار کو اس میں داعش کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
ٹیگس