شام میں روسی اور امریکی فوجی آمنے سامنے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i360996-شام_میں_روسی_اور_امریکی_فوجی_آمنے_سامنے
خبری ذرائع نے شام میں روسی اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • شام میں روسی اور امریکی فوجی آمنے سامنے

خبری ذرائع نے شام میں روسی اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شامی ہیومن رائٹس واچ نامی گروپ نے شام میں روسی اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبردی ہے۔

 شامی ہیومن رائٹس واچ نامی گروپ کا کہنا ہے کہ روسی فوجی گاڑیاں جب بین الاقوامی شاہراہ " ام 4" سے جب تل تمر کی طرف جانا چاہتی تھیں تو امریکی فوجیںوں نے انھیں روک دیا اور نوبت لڑائی تک پہنچ گئی۔ ادھر کرزیارات گاؤں میں بھی امریکی فوج نے روسی فوج کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ کرزاریات گاؤں صوبہ الحسکہ میں واقع ہے۔