طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363913-طالبان_کے_حملے_میں_دس_افغان_فوجی_ہلاک
افغانستان کے صوبہ بدخشاں کی صوبائی کونسل کے رکن نے اس صوبے میں بارہ افغان فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ بدخشاں کی صوبائی کونسل کے رکن نے اس صوبے میں بارہ افغان فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں صوبائی کونسل کے رکن عبداللہ ناجی نظری نے بتایا ہے کہ صوبے کے" جرم" ضلع میں افغان فوج کی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بدخشاں پولیس کے ترجمان ثنا اللہ روحانی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے فوج کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

طالبان نے دو روز قبل بھی صوبہ بدخشاں پر حملہ کیا تھا جسے افغان فوج نے پسپا کر دیا تھا۔