شام : بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار بر آمد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i366340-شام_بھاری_مقدار_میں_امریکی_اور_اسرائیلی_ہتھیار_بر_آمد
شام کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے اس ملک کے جنوب میں امریکہ اور اسرائیل کی بھاری مقدار میں ہتھیار بر آمد کئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • شام : بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار بر آمد

شام کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے اس ملک کے جنوب میں امریکہ اور اسرائیل کی بھاری مقدار میں ہتھیار بر آمد کئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کی فورسز نے اس ملک کے جنوبی علاقوں درعا اورسویداء میں ہونے والے آپریشن میں اسرائیلی ساخت کے لاو میزائل اور امریکی ساختہ میزائل تاو اور اسی طرح راکٹ برآمد کئے۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اس آپریشن میں متعدد ٹنلوں اور گوداموں میں ذخیرہ شدہ یورپی ممالک کی ساخت کے ہتھیار برآمد کئے۔