بیس جون کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i367969-بیس_جون_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا کے تقریبا دو ہزار تین سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ اکسٹھ ہزار ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • بیس جون کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا کے تقریبا دو ہزار تین سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ اکسٹھ ہزار ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار تین سو بائیس نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے پانچ سو چورانوے مریضوں کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ دو ہزار پانچ سو چوراسی افراد تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو پندرہ مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار پانچ سو سات تک جا پہونچی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ اکسٹھ ہزار تین سو چوراسی مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  ایران میں تا حال تقریبا تیرہ لاکھ پنچانوے ہزار چھے سو پچہتر افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ستاسی لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ کم سے کم چار لاکھ ترسٹھ ہزار افراد ہلاک اور تقریبا چھیالیس لاکھ تینتالیس ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔