اسرائیل نے کی لبنان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی
لبنان کی فوج کا کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی جہازوں نے لبنان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
لبنان کی فوج نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی جہازوں نے راس الناقوره کے ساحلی علاقے میں گھس کر لبنان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔
جمعرات کے روز بھی اسرائیل کے6 جنگی جہاز راس الناقوره کے ساحلی علاقے میں داخل ہوئیں۔
واضح رہے کہ 2006 میں اسرائیل اور لبنان کے مابین 33 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد1701 منظور کیا جس کی رو سے اسرائیل ، لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کر سکتا لیکن اسرائیل بدستور اس قسم کی قراردادوں کو پاوں تلے روندتے ہوئے لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ