عزاداران حسینی پر نائجیریا کی پولیس کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i371399-عزاداران_حسینی_پر_نائجیریا_کی_پولیس_کا_حملہ
نائجیریا کے صوبہ کادونا کی پولیس نے عزاداران حسینی پر ایک بار پهر حملہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • عزاداران حسینی پر نائجیریا کی پولیس کا حملہ

نائجیریا کے صوبہ کادونا کی پولیس نے عزاداران حسینی پر ایک بار پهر حملہ کر دیا۔

ہفتے کی شام ہونے والے اس حملے میں کم سے کم دو عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ برسوں سے نواسۂ رسول کے عزاداروں اور ماتمی دستوں پر نائجیریا کی پولیس کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عزادار شہید ہو چکے ہیں۔ 

نائجیریا حکومت کے سیکورٹی اہلکار، اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ 

نائجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو ریاست کادونا کے زاریا شہر کی امامبارگاہ پر حملہ کر کے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ سعودی عرب نواز نائیجیریا کی سیکورٹی فورسز نے اپنے اس وحشیانہ اور بہیمانہ حملے میں آیت اللہ زکزکی کے تین بیٹوں سمیت سیکڑوں مظاہرین کو شہید کر ڈالا تھا۔