سعودی عرب، 7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373721-سعودی_عرب_7_ماہ_بعد_عمرے_کی_ادائیگی_ویڈیو
سعودی عرب میں سات مہینے کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کھول دیے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran

سعودی عرب میں سات مہینے کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کھول دیے گئے۔

طویل عرصے کی بندش کے بعد حج کے بعد پہلے مرحلے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے عازمین کا پہلا گروہ صبح 6 بجے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔

سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں مملکت میں مقیم 6 ہزار شہریوں اور تارکین وطن کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔

ان 6 ہزار افراد کا انتظام کرنے کے لیے وزارت حج اور عمرہ نے 5 مقامات مختص کیے ہیں۔ ان مقامات پر عازمین اکٹھے ہوں گے اور مسجد الحرام میں جانے والی بسز میں ماہرین صحت سے ملیں گے۔

عازمین کے ہر گروہ کی موجودگی کے درمیان دن میں 10 مرتبہ مسجد کی صفائی کی جائے گی اور وہ مقامات جہاں عازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ان کی مزید صفائی کی جائے گی۔

عازمین کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے حرم کے داخلی اور اندرونی مقامات پر تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی عازمین کے لیے آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے حج کی طرح طواف کرنے کے لیے راہ متعین کی گئی ہے۔