فرزند رسول کے یوم شہادت پر سامرا میں سکیورٹی ہائی الرٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374772-فرزند_رسول_کے_یوم_شہادت_پر_سامرا_میں_سکیورٹی_ہائی_الرٹ
عراق کے شہر سامرا کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر سامرا میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • فرزند رسول کے یوم شہادت پر سامرا میں سکیورٹی ہائی الرٹ

عراق کے شہر سامرا کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر سامرا میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق سامرا آپریشنل کمانڈر جبار الدراجی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ آسمان امامت و ولایت کے گیارہویں درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی سکیورٹی کا منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے اس منصوبے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو استعمال کیا جائے گا۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ کاروائی کر کے عراقی عوام میں دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہر سال آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی ایک بڑی تعداد عراق کے شہر سامرا پہنچتی ہے مگر اس سال کورونا کے پیش نظر یہ شرف غیر ملکی زائرین کو میسر نہ ہو سکا۔