کابل میں دہشت گردانہ دھماکہ، 3 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374894-کابل_میں_دہشت_گردانہ_دھماکہ_3_زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • کابل میں دہشت گردانہ دھماکہ، 3 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بارودی سورنگ کا یہ دھماکہ کابل کے چھٹے زون میں ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کی شام بھی مغربی کابل میں تعلیمی مرکز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں  تیس افراد جاں بحق اور ستر زخمی ہو گئے تھے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔