کابل میں ایک ہوٹل پر فائرنگ
Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
کابل ایئرپورٹ روڈ پر قائم ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں
افغان میڈیا نے خبردی ہے کہ جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے کابل ایئرپورٹ کے قریب واقع استقلال ہوٹل پر حملہ کر دیا ہے جہاں جمعیت اسلامی عطا محمد گروپ، کا اجلاس ہونے والا تھا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے اندر اور اس کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں کافی دیر تک سنی گئیں تااہم ابھی تک اس حملے میں ہوئے ممکنہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اس حملے کی ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔
درایں اثنا جمعرات کو ہی کابل میں سرکاری ملازمین کی ایک بس سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق وزارت مواصلات اور آئی ٹی شعبے کے ملازمین سےتھا-