پاکستان نے بلوچ لبریشن آرمی پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان نے سلامتی کونسل سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کر نے کا مطالبہ کردیا۔
سحرنیوز/پاکستان: اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر اپنے خطاب میں کہی۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کابل میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، بقول ان کے بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں کو نئی زندگی مل گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ محض گزشتہ ہفتہ بی ایل اے نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔