طالبان کے ہاتھوں افغان علما کی ٹارگٹ کلنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i384116-طالبان_کے_ہاتھوں_افغان_علما_کی_ٹارگٹ_کلنگ
افغان طالبان نے گزشتہ سال کے دوران ملک کے چودہ صوبوں میں اٹھائیس علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • طالبان کے ہاتھوں افغان علما کی ٹارگٹ کلنگ

افغان طالبان نے گزشتہ سال کے دوران ملک کے چودہ صوبوں میں اٹھائیس علمائے کرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا ہے۔

نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق، افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے کہا ہے وہ گزشتہ سال طالبان کے ہاتھوں میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے علمائے کرام کے قتل کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد دینی مدرسوں اور اسکولوں کو بھی طالبان نے تباہ کردیا ہے۔

افغانستان میں ایک عرصے سے مختلف مسالک کے علمائے کرام کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔اگرچہ تاحال کسی فرد یا گروہ نے ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان عہدیدار طالبان کو ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔