ایران کے صدر نے بتایا ٹرمپ کو کیا دیا گیا جواب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i442878-ایران_کے_صدر_نے_بتایا_ٹرمپ_کو_کیا_دیا_گیا_جواب
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر کے خط کا جواب عمان کے ذریعے بھیج دیا ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر نے بتایا ٹرمپ کو کیا دیا گیا جواب

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر کے خط کا جواب عمان کے ذریعے بھیج دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ اگر چہ براہ راست مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا لیکن ایران کے جواب میں بتا دیا گیا ہے کہ ایران ماضی کی طرح بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات سے پسپائی اختیار نہیں کی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ بدعہدی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ واشنگٹن ان وعدہ خلافیوں کا ازالہ کرے اور ایران کا اعتماد بحال کرے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکیوں کے طرز عمل سے ہی مذاکرات کے راستے کا تعین ہوگا۔