ڈنمارک ؛ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ ؛ مظاہرین پر ڈنمارک پولیس کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i386183-ڈنمارک_فلسطینی_عوام_سے_اظہار_یکجہتی_کے_لئے_مظاہرہ_مظاہرین_پر_ڈنمارک_پولیس_کا_حملہ
ڈنمارک پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر کے فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کو کچل دیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • ڈنمارک ؛ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ ؛ مظاہرین پر ڈنمارک پولیس کا حملہ

ڈنمارک پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر کے فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کو کچل دیا-

 ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ ہو رہا تھا تاہم پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا۔

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین بالخصوص خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچا۔

تین مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈنمارک کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا چار ہزار شہریوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے میں شرکت کی ۔