Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran

عراق کے کردستان علاقے کے اربیل شہر میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کی لپٹیں فوجی چھاونی سے اٹھ رہی ہیں اور فائر بریگیڈ کے اہلکار اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

صابرین نیوز کے مطابق اربیل ائرپورٹ پر واقع امریکی اڈے پر کم ازکم 20 راکٹ فائرکئے گئے اس کاروائی کے دوران ڈرون حملہ بھی کیا گيا جس کے فورا بعد ائرپورٹ پر بلیک آؤٹ کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حملے کے بعد ائرپورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کرنے کے ساتھ ہی ائرپورٹ کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی بھی طرح کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا لیکن عراقی مزاحمتی گروہ اولیاءالدم  کا کہنا ہے کہ اگر دشمن اس حملے ميں ہونے والے نقصانات کا اعتراف نہيں کرتا تو ہم بہت جلد اربیل آپریشن میں مارے جانے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار جاری کردیں گے۔

ٹیگس