افغان پائلٹ طالبان کی ہٹ لسٹ پر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i389347-افغان_پائلٹ_طالبان_کی_ہٹ_لسٹ_پر
حالیہ مہینوں میں کم از کم سات پائلٹس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • افغان پائلٹ طالبان کی ہٹ لسٹ پر

حالیہ مہینوں میں کم از کم سات پائلٹس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں کم از کم 7 افغان پائلٹوں کو ہدف بناکر قتل کر دیا گیا تاہم افغان حکام کی جانب سے مارے جانے والے پائلٹوں کو تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ عسکری برابری حاصل کرنے کی طالبان کی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبان کی جانب سے زمینی حملے جاری ہیں لیکن اُن کے پاس فضائی طاقت نہیں ہے، اس لیے وہ افغان فضائیہ کو ناکارہ بنانا چاہتے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ افغان پائلٹوں کو قتل کرنے کی پالیسی اس لیے اپنائی گئی ہے کیونکہ وہ سب اپنے ہی لوگوں پر بمباری کرتے ہیں۔

افغان حکومت نے قتل ہونے والے پائلٹوں کی تعداد فاش نہیں کی تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان پائلٹس اور اُن کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔