شام میں سرگرم دہشت گردوں اور صیہونی فوجی افسروں کے رابطے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i391424-شام_میں_سرگرم_دہشت_گردوں_اور_صیہونی_فوجی_افسروں_کے_رابطے
شام کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہاں سرگرم دہشت گرد ٹولے صیہونی فوجی افسروں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • شام میں سرگرم دہشت گردوں اور صیہونی فوجی افسروں کے رابطے

شام کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہاں سرگرم دہشت گرد ٹولے صیہونی فوجی افسروں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے سرغنوں اور صیہونی فوجی افسروں نے گزشتہ دنوں ورچوئل میٹنگوں میں شام میں دہشت گردی بڑھانے کے بارے میں مشاورت کی ہے۔

شام میں سرگرم دہشت گردوں اور صیہونی فوجی افسروں کے درمیان آن لائن میٹنگوں میں تل ابیب کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حالیہ آن لائن میٹنگوں میں صیہونی فوجی افسروں نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو یقین دلایا ہے کہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں صیہونی جنگی طیارے ان کی مدد کو پہنچ جائيں گے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں آئے دن شام پر فضائي اور میزائلی جارحیت کرتی رہتی ہے ۔