اسرائیلی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید
Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
غرب اردن کے علاقے رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 39 سالہ فلسطینی نوجوان عائد یوسف راشد جادالله شہید ہو گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا اور شہید ہوا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران کئی فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ جس میں اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔
ٹیگس