نائجیریا میں اربعین واک کو کوئی روک نہیں سکتا : شیخ زکزاکی
نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ نائجیریا میں اربعین واک حضرت امام مہدی (عجج) کے ظھور تک جاری رہےگا ۔
نائجیریا کی اسلامی تنظیم کے سربراہ شیخ زکزاکی نے رہائی کے بعد پریس ٹی وی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا میں چاہے فوجی اہلکار عزداروں پر حملہ کرے یا نہ کرے حضرت امام مہدی (عج) کے ظھور تک اربعین واک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز نائیجیریا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے زائرین پر سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن عبدالله محمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے پر امن طور پر عزاداری کرنے والوں پربلا وجہ فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 8 زائر شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔۔ نائیجیریا کی پولیس نے اسی طرح اربعین کے مارچ میں شامل متعدد زائرین اور عزاداروں کو گرفتار بھی کر لیا۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے 13 دسمبر 2015 کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل تھے۔ فوج نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک ہونے پر کئی سال بعد انھیں جیل سے رہا کردیا گیا۔