کابل، طالبان نے غیر ملکی نامہ نگار پر حملہ کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i394964-کابل_طالبان_نے_غیر_ملکی_نامہ_نگار_پر_حملہ_کر_دیا
افغان دار الحکومت کابل میں خواتین کے مظاہرے جاری ہیں اور اسی اثنا میں طالبان کے ایک رکن نے غیر ملکی نامہ نگار پر حملہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۱:۵۶ Asia/Tehran

افغان دار الحکومت کابل میں خواتین کے مظاہرے جاری ہیں اور اسی اثنا میں طالبان کے ایک رکن نے غیر ملکی نامہ نگار پر حملہ کر دیا۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کا ایک رکن ہاتھ میں ہتھیار لے کر غیر ملکی خبر نگار پر حملہ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے مظاہرے کے دوران طالبان کے جنگجوؤں نے خواتین اور غیر ملکی نامہ نگاروں پر حملے کئے اور ان کو زد و کوب کیا۔