Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمنی فوج نے شمال مغربی یمن میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے بدھ کی صبح شمال مغربی یمن میں سعودی عرب کی فضائیہ سے متعلق سی ایچ چار قسم کے ایک ڈرون طیارے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے یمن کے الحدیدہ میں جارحیت پسندوں اور ان سے وابستہ عناصر کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دو ہزارپندرہ سے یمن پر حملوں کے ساتھ ہی  زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے لیکن یمنی عوام کی سخت مزاحمت کے باعث اب تک وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹیگس