عراقی کردستان میں شدید سیلاب، متعدد ہلاک+ ویڈیو+ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i397981-عراقی_کردستان_میں_شدید_سیلاب_متعدد_ہلاک_ویڈیو_تصاویر
عراقی کردستان کے علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب آ گیا جس میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۳:۰۰ Asia/Tehran

عراقی کردستان کے علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب آ گیا جس میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے اربیل علاقے میں جمعرات سے شدید بارش شروع ہوئی۔ سیلاب کی وجہ سے اربیل کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

اربیل کے گورنر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

اربیل کے گورنر کا کہنا  ہے کہ اس سیلاب سے بہت زیادہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کچھ گھر بھی زمین بوس ہوگئے اور انہوں نے لوگوں سے ریسکیو کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔