امریکا کی ایک غلطی جس نے 10 لوگوں کی جان لے لی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i399820-امریکا_کی_ایک_غلطی_جس_نے_10_لوگوں_کی_جان_لے_لی_ویڈیو
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے وزارت دفاع کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں شہر کابل کے ایک گھر پر ڈرون حملہ دکھایا گیا ہے، اس میں 10 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۲:۵۴ Asia/Tehran

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے وزارت دفاع کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں شہر کابل کے ایک گھر پر ڈرون حملہ دکھایا گیا ہے، اس میں 10 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ایک گھر پر ڈرون حملہ دکھایا گیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوئے۔  جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے بھی تھے۔

امریکی حکام نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ داعش کے عناصر اس گھر میں دوبارہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن کچھ دیر بعد ہی انہوں نے اس حملے کو غمناک غلطی قرار دیا تھا۔