فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کی فائرنگ، درجنوں فلسطینی اور صحافی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i400237-فلسطینی_مظاہرین_پر_اسرائیل_کی_فائرنگ_درجنوں_فلسطینی_اور_صحافی_زخمی
مقبوضہ فلسطین کے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کی فائرنگ، درجنوں فلسطینی اور صحافی زخمی

مقبوضہ فلسطین کے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے درجنوں فلسطینی مظاہرین کو زخمی کردیا۔

فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے کل غرب اردن کے مختلف علاقوں خاص طور سے قلقیلیه، الخلیل، نابلس، رام الله  اور قدس میں ہونے والے پر امن مظاہروں کو کچلنے کیلئے  ربر کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں متعدد صحافی بھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے وہ علاقے ہیں جہاں صیہونی حکومت فلسطینیوں کو ترک وطن کرنے پر مجبور کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی عوام ہر ممکن شکل میں اپنی مزاحمت و استقامت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔