نابلس میں صیہونی فوجیوں کی بربریت، 165 فلسطینی زخمی
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز غرب اردن کے علاقے نابلس میں نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کی جاری جارحیتوں اور غاصبانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر ربر کی گولیاں چلائیں اورآنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں 165 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شہرنابلس کے قریب بیتا پر بھی حملہ کیا جہاں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجی فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں کو آئے دن جارحیت کا نشانہ بنا کر ان فلسطینیوں کو ترک وطن پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کی جاسکیں ۔ جبکہ غاصب صیہونی حکومت، صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھ کر فلسطینی علاقوں کی آبادی کا نقشہ صیہونیوں کے حق میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔