اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید
صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی رام اللہ میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ النبی صالح گاؤں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں نہاد امین البرغوثی نامی 20 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ البرغوثی کفر عین گاؤں کا باشندہ تھا اور منگل کی شام کو وہ شمال مغربی رام اللہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گولی لگنے کے بعد البرغوثی بری طرح زخمی ہو گیا تھا، اسرائیلی فوجیوں نے البطن علاقے میں اس پر فائرنگ کی تھی اور فورا ہی اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔