طالبان کے وزیر داخلہ کی ویڈیو تصویر سامنے آگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i401925-طالبان_کے_وزیر_داخلہ_کی_ویڈیو_تصویر_سامنے_آگئی
افغانستان میں طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی اس ملک کے ذرائع‏ ابلاغ کی جانب سے پہلی بار تصویر منظر عام پر لائی گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • طالبان کے وزیر داخلہ کی ویڈیو تصویر سامنے آگئی

افغانستان میں طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی اس ملک کے ذرائع‏ ابلاغ کی جانب سے پہلی بار تصویر منظر عام پر لائی گئی ہے۔

طالبان کے بہت سے ایسے عہدیداروں کی تصویر، کہ جن کے نام مغربی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ کی تیار کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں، اب تک جاری نہیں کی گئی تھی۔ ان میں سے ایک نام طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ہے کہ جن کی تصویر شائع کئے جانے پر پابندی رہی ہے۔ آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی تصویر جو کابل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے، افغانستان کے ذرائع‏ ابلاغ کی جانب سے پہلی بار دکھائی گئی ہے۔ طالبان پولیس کمان کے ترجمان خالد زدران نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی تصویر پیش کی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی تصویر کو خفیہ رکھا جاتا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کی تصویر کو ابھی بھی خفیہ رکھا گیا ہے۔