افغانستان میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i403032-افغانستان_میں_بی_بی_سی_کی_نشریات_پر_پابندی
طالبان کی عبوری حکومت نے بی بی سی کی فارسی ، دری ، پشتو اور ازبک نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی

طالبان کی عبوری حکومت نے بی بی سی کی فارسی ، دری ، پشتو اور ازبک نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

بی بی سی کے مطابق طالبان نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی کو اپنی نشریات مقامی چینلوں سے نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے بی بی سی کے بعض پروگرام افغانستان کے مقامی ٹی وی چینلوں کے تعاون سے نشر ہو رہے تھے۔

آریانا نیوز ٹی وی چینل، بی بی سی فارسی کے بعض ٹی وی پروگراموں منجملہ ساٹھ منٹ پر مشتمل نیوز بولٹن، افغانستان میں نشر مکرر کے طور پر پیش کرتا تھا۔ 

افغانستان کا شمشاد اور آرزو ٹی وی چینل بھی بی بی سی کی پشتو اور ازبک سروس کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔

بی بی سی کے اعلان کے مطابق طالبان نے ابھی تک افغانستان میں بی بی سی کی نشریات کو ممنوع قرار دینے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔