گستاخ صیہونی فوج کا پھر شام پر حملہ، شامی فوج نے بنایا ناکام
شامی فوج نے ایک بار پھر صیہونی فوج کے ہوائی حملے کو ناکام بنایا۔
نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، غاصب صیہونی فوج نے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے کے شمالی حصے سے دمشق کے مغربی مضافات میں کچھ علاقوں پر حملہ کیا جس کا شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کرتے ہوئے کئی میزائیلوں کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں صرف مالی نقصان پہونچا ہے۔ پانچ دن پہلے بھی صیہونی ایئر فورس نے شام کے شمال مغرب میں واقع مصیاف علاقے پر حملہ کیا تھا جسے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔
حالیہ مہینوں میں صیہونی فوج نے بارہا شام کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کئے جسے اس ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا۔ حکومت شام ان حملوں کی اقوام متحدہ سے شکایت اور انکے رکنے کا مطالبہ کر چکی ہے مگر تاحال اقوام متحدہ نے صیہونی دہشتگردی پر اب تک کوئی خاطرخواہ نوٹس نہیں لیا ہے۔